Published: 21-05-2023
پیرس: پاکستانی و کینیڈین ڈائریکٹر ضرار خان کی ہدایت کاری میں بننے والی ہارر فلم ’ان فلیمز‘ کو کینز فلم فیسٹیول کے عالمی میلے میں ورلڈ پریمیئر کا اعزاز مل گیا۔ فلم 27 مئی تک کینز میں دکھائی جائے گی جبکہ اس سے قبل 1980 میں جمیل دہلوی کی فلم ’دا بلڈ آف حسین‘ کو کینز میں پریمیئر کا موقع ملا تھا۔فلم کو انعم عباس نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسرز شانت جوشی، ٹوڈ براؤن، اور میکزیم کوٹری ہیں۔’ان فلیمز‘ کی مرکزی کاسٹ میں رمیشا ناول، بختاور مظہر، عدنان شاہ ٹیپو اور عمیر جاوید شامل ہیں۔ورلڈ پریمیئر کے موقع پر فلم کی کاسٹ کو ریڈ کارپٹ پر پروٹوکول دیا تھا اور اس موقع پر عدنان شاہ ٹیپو اور دیگر اداکار اپنی تصاویر کھنچواتے اور لوگوں کے ساتھ ملتے ہوئے نظر آئے۔فلم کی کہانی ایک ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے اور اس میں پدرسری اقدار کیخلاف خواتین کے حقوق کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔