بابر اعظم کی اسپورٹس بائیک دوڑانے کی ویڈیو وائرل

Published: 25-05-2023

Cinque Terre

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اسپورٹس بائیک دوڑاتے ہوئے اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔شیئر کی گئی ویڈیو میں بابر اعظم سرخ رنگ کی اسپورٹس بائیک چلاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن پر بابر اعظم نے لکھا ’ریڈی ، سیٹ ، گو۔‘سوشل میڈیا صارفین نے قومی کپتان کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے۔

اشتہارات