Published: 25-05-2023
کیلیفورنیا: اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس نے اکاؤنٹ کو فیملی ممبر کے علاوہ کسی اور فرد کے ساتھ شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔نیٹ فلیکس کے پاس ورڈ شیئر کرنے پر پابندی سے پلیٹ فارم کے بہت سے مفت صارفین کو مایوسی ہوئی ہے۔ کمپنی نے بیان میں کہا کہ نیٹ فلیکس کا اکاؤنٹ ایک فیملی کے استعمال کے لیے ہے۔کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسٹینڈرڈ اور پریمیم صارفین کے لیے جو ماہانہ 15.50 ڈالر سے 20 ڈالر ادا کر رہے ہیں، ان کو گھر سے باہر کسی اور کے ساتھ اکاؤنٹ شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب نیٹ فلیکس نے ہر ماہ 8 ڈالر کی رعایتی قیمت کا آپشن متعارف کرایا ہے جس سے صارفین اپنے اکاؤنٹ کو اپنے گھر کے کسی بھی فرد کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اکاؤنٹ شیئر کرنے والے صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، نیٹ فلکس کی آمدنی میں خاطر خواہ کمی کے بعد سامنے آیا ہے۔ 2021 کے ایک تجزیے کے مطابق مفت پاس ورڈ شیئرنگ کی وجہ سے کمپنی کو سالانہ 6 ارب ڈالر کا نقصان ہورہا تھا۔