Published: 28-05-2023
ابو ظہبی: آئیفا ایوارڈز کے موقع پر بھارتی اداکار وکی کوشل کو سلمان خان کے گارڈ کی طرف دھکیلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر سوشل میڈیا میں بہت ہنگامہ گرم ہوا، اب اس ویڈیو پر وکی کوشل کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں بالی وڈ ایکٹر کا کہنا تھا کہ چیزیں اس طرح سے واقع نہیں ہوئیں جس طرح وائرل وڈیو میں نظر آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب اس معاملے پر گفتگو کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور لوگ ایک غیر ضروری چیز پر بہت ساری باتیں بنا چکے ہیں۔بھارتی سپر اسٹار سلمان خان اور وکی کوشل آئیفا ایوارڈز میں شرکت کیلئے ابوظہبی میں موجود ہیں اور وہ آج رات اپنی پرفارمنس میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ وکی کوشل کی بیوی کترینہ کیف، دبنگ خان کی بہن ارپیتہ کی بہت اچھی دوست ہے اور وہ سلمان خان کی گرل فرینڈ بھی رہ چکی ہیں۔