Published: 02-06-2023
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات سے نظر ہٹانے کے لیے اداروں پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قانون نافذکرنیوالے اداروں اور پولیس کو بدنام کرنے کی عمران نیازی کی چال کو سمجھنے میں غلطی نہ کریں، 9مئی کے واقعات سے نظرہٹانے کیلئے وہ بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جوشخص اداروں کیخلاف مسلسل غلط زبان استعمال کرتا رہا اور لوگوں کو دفاعی تنصیبات پر حملے کیلئے اکساتا رہا وہ کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، جو شخص شہداء کی یادگاروں کو نیچے گرانے کیلئے لوگوں کو اکساتارہا وہ کسی بھی حدتک جاسکتا ہے، نفرت، جھوٹ و قوم کو تقسیم کرنے والا شخص ہے۔