Published: 02-06-2023
ممبئی: بھارت کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر پاکستانی گانا گانے کی ویڈیو پوسٹ کی جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بعض اوقات اچھے لمحات اچانک رونما ہوجاتے ہیں، وہ ایک کام کیلئے ڈبنگ اسٹوڈیو گئی تھیں اور وہ خود کو اپنے پسندیدہ ترین گانے کو گانے سے باز نہیں رکھ سکیں۔انہوں نے پاکستانی گلوکارواؤں عابدہ پروین اور نصیبولال کا مشہور گانا ’تو جھوم‘ گایا جسے کوک اسٹوڈیو نے ریلیز کیا تھا۔وڈیو پوسٹ ہوتے ہی جہاں سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے اداکارہ کی تحسین کی گئی وہیں شوبز ساتھی فنکاروں نے بھی ان کی تعریف کی ہے۔پرینیتی چوپڑا ایک باصلاحیت ادکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک گلوکارہ بھی ہیں اور انہوں نے ہندوستانی کلاسیکل میوزک کی باقاعدہ تعلیم حاصل بھی کی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ بالی وڈ کی متعدد فلموں کیلئے گانے گاچکی ہیں اور فلم ’کیسری‘ کے مشہور گانے ’تیری مٹی‘ میں بھی ان کی آواز شامل ہے۔