شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید

Published: 05-06-2023

Cinque Terre

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائیک ظہیر عباس (عمر 38 سال، ساکن ضلع خوشاب) اور لانس نائیک معراج الدین (عمر 23 سال، ساکن ڈیرہ اسماعیل خان) نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے مین کلیرنس آپریشن ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

اشتہارات