یوکرین میں ڈیم تباہ: پانی شہر میں داخل، ہائی الرٹ جاری

Published: 07-06-2023

Cinque Terre

کیف: جنوبی یوکرین میں ملک کے اہم ڈیموں میں سے ایک تباہ ہوگیا ہے جس سے پانی شہر میں داخل ہوگیا۔ روسی اور یوکرینی حکام نے فوری امدادی کارروائیوں کی شروعات کرتے ہوئے شہریوں کے انخلا میں مصروف ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے شہر کھیرسن میں ایک بڑا ڈیم تباہ ہو گیا جس سے قریبی علاقوں میں سیلاب آ گیا۔ فصلو کے تباہ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ پینے کے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہونے خطرہ ہے۔ روس اور یوکرین نے ڈیم کی تباہی کا ایک دوسرے پر الزام عائد کیا ہے۔ڈیم کے نقصان سے گھر، گلیاں اور کاروباری عمارتوں میں سیلاب آ گیا ہے اور ہنگامی عملے نے شہریوں کا انخلاء شروع کر دیا ہے۔ حکام نے زیپوریزھیا جوہری پلانٹ میں کولنگ سسٹم کے لیے پانی کی نگرانی کررہا ہے۔ حکام نے یوکرین اور روس کے زیر کنٹرول علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔روسی اور یوکرینی حکام ٹرینیں اور بسوں کی مدد سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔ روس کے زیر کنٹرول علاقوں میں تقریباً 22,000 افراد سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں جب کہ 16,000 یوکرین کے زیرِ انتظام حساس علاقوں میں رہتے ہیں۔ دونوں فریقین کی طرف سے کسی شہری کی موت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

اشتہارات