ادیتیہ رائے اور انیل کپور کی ویب سیریز ’دی نائٹ مینیجر 2‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

Published: 07-06-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بھارتی اداکار ادیتیہ رائے کپور اور انیل کپور کی ویب سیریز ’دی نائٹ مینیجر‘ کے دوسرے اور فائنل سیزن کا ٹریلز ریلیز کردیا گیا۔ ’دی نائٹ مینیجر‘ ایک انٹرنیشنل شو کا ری میک ہے جسے 2016 میں برطانیہ میں ریلیز کیا گیا تھا، انگریزی شو میں ٹام ہڈلسٹن نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ویب سیریز 30 جون کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی اور مداحوں کو سیریز کے سنسنی خیز اختتام دیکھنے کا شدت سے انتظار ہے۔’دی نائٹ مینیجر‘ کا پہلا سیزن چار اقساط پر مشتمل تھا جسے رواں برس فروری میں ریلیز کیا گیا اور فلمی شائقین نے اسے بہت زیادہ پسند کیا تھا۔واضح رہے کہ پہلے سیزن کی کہانی میں ادیتیہ رائے کپور، انیل کپور کے اسلحے کے بزنس کی تفتیش کرتے ہیں اور دوسرے سیزن کو پہلے کے اختتام سے جاری کیا جائے گا۔

اشتہارات