برطانیہ: ایک دہائی سے زائد عرصے میں مکانات کی قیمتوں میں بڑی کمی

Published: 08-06-2023

Cinque Terre

  لندن: قرض کی سہولیات فراہم کرنے والے برطانوی بینک ہیلی فیکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں مکانات کی قیمتیں 11 سالوں میں پہلی بار کافی حد تک گرگئی ہیں، کیونکہ قرض لینے کے اضافی اخراجات خریداروں کو متاثر کررہے ہیں۔ہیلی فیکس نے بتایا کہ مئی میں مکانات کی اوسط قیمتیں گزشتہ سال جون  کے مقابلے میں 1 فیصد کم ہوئی ہیں جبکہ اگست کے مقابلے میں رواں مہنے ان کے مجموعی مارکیٹنگ ریٹ 7,500 برطانوی پاؤنڈز ($9,330) کم ہوئے۔ہیلی فیکس کے ڈائریکٹر کم کینیئرڈ نے کہا کہ زیادہ شرح سود سے مکان کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں کیونکہ زیادہ شرح سود کے اثرات آہستہ آہستہ گھریلو بجٹ تک پہنچ رہے ہیں اور خاص طور پر وہ لوگ زیادہ متاثر ہورہے ہیں جن کے ساتھ مقررہ شرح سود کے قرض کے سودے ختم ہونے والے ہیں۔واضح رہے آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی) نے کہا ہے کہ امید ہے 2024 میں ملک میں مہنگائی کی شرح جرمنی اور فرانس کے مقابلے میں 2.8 فیصد تک کم ہوجائے گی۔

اشتہارات