ایشیاکپ، ورلڈکپ؛ چیئرمین پی سی بی کی وزیراعظم سے اہم ملاقات

Published: 08-06-2023

Cinque Terre

 اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی وزیراعظم اور پیٹرن اِن چیف شہباز شریف سے آسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈ کے سربراہ نے وزیراعظم کو ایشیاکپ اور ورلڈکپ کی صورتحال سے آگاہ کیا، اس موقع پر شہباز شریف نے نجم سیٹھی پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے ان کو گورننگ بورڈ کیلیے نامزد کیا جبکہ مزید ایک رکن بھی حکومت کی جانب سے نامزد ہوگا جس کیلئے مصطفی رمدے کو مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پی سی بی کے انتخابات کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، نجم سیٹھی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بورڈ نے 2014 کا آئین مکمل بحال کردیا، 90 فیصد سے زیادہ اضلاع میں پی سی بی ڈسٹرکٹس کا الیکشن مکمل ہوچکا، ایک سالہ کرکٹ کیلنڈر مکمل کرلیا گیا ہے جس کا جلد اعلان ہوگا جبکہ ڈیپارٹنمنٹل کرکٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔دوسری جانب بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم کے ہندوستان جانے کا فیصلہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں کیا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملاقات کا اعلامیہ جلد جاری کردیا جائے گا۔

اشتہارات