خود اے ایس پی ظاہر کر کے آئی جی پنجاب سے ملنے آئی خاتون مسلح ساتھیوں سمیت سی پی او آفس سے گرفتار

Published: 08-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)خود اے ایس پی ظاہر کر کے آئی جی پنجاب سے ملنے آئی خاتون مسلح ساتھیوں سمیت سی پی او آفس سے گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق خود کو اے ایس پی ظاہر کرکے آئی جی پنجاب کو ملنے کیلئے آنے والی خاتون ساتھیوں اور اسلحہ سمیت پکڑی گئی، ملزمہ3مرد ساتھیوں سے پسٹل اور گولیوں کے ساتھ اعلی افسران کے کمروں تک پہنچ گئی، مریم مصطفی شیخو پورہ کی رہائشی اور گیٹ پر آئی جی سے ملاقات کا بتا کر انتظارگاہ تک پہنچی، مریم مصطفی نے پوسٹنگ کیلئے ملاقات کاسکیورٹی حکام کو آگاہ کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ جبران علی،شاہ زیب اور شاہ میر نامی مرد بھی ساتھ تھے، شاہ میر سے پسٹل اور8 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، اعلی افسرکے پوچھ گچھ کرنے پرخاتون مشکوک پائی گئی اورحوالیپولیس کردیا گیا، مردملزمان سے پسٹل برآمد کرکے تھانہ انارکلی اورخاتون کو خواتین پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
 

اشتہارات