نوازالدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ کو نیا ’پیار‘ مل گیا

Published: 09-06-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بھارت کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ کو نیا ’پیار‘ مل گیا ہے۔ عالیہ نے انسٹاگرام پر اپنے ایک دوست کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ کیپشن لکھا کہ کچھ رشتے دوستی سے بہت زیادہ بڑے ہوتے ہیں۔نامعلوم شخص کے ساتھ اپنی تصویر لگاتے ہوئے عالیہ نے لکھا ’’جس رشتے پر مجھے ناز تھا اس سے نکلنے میں 19 برس لگ گئے لیکن میری زندگی میں میرے بچے میری ترجیح ہیں اور ہمیشہ رہیں گے‘‘۔انہوں نے مزید لکھا ’’کچھ رشتے دوستی سے بڑھ کر ہوتے ہیں اور یہ اس رشتے جیسا ہی ہے اور میں آپ سب کے ساتھ اپنی خوشی شیئر کرنے پر خوشی محسوس کررہی ہوں‘‘۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں عالیہ نے اپنے نئے رشتے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے اور احترام پر مبنی ہے۔واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں نوازالدین صدیقی نے اپنی اہلیہ سے مختلف قانونی معاملات پر تصفیہ کرتے ہوئے اسے طلاق دے دی تھی۔

اشتہارات