تھانہ روات کے مختلف علاقوں میں ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی سربراہی میں سرچ آپریشن

Published: 09-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ روات کے مختلف علاقوں میں ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی سربراہی میں سرچ آپریشن،سرچ اپریشن افغان بستی کلر روڈ، افغان بستی قائد آباد اور گردونواح میں کیا گیا،سرچ اپریشن میں ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی سربراہی میں صدرڈویژن کے ایس ایچ اوز،لیڈیز پولیس،اور دیگر اداروں نے شرکت کی،سرچ اپریشن میں مجموعی طور پر 70 گھر اور 135 افراد کو چیک کر کے انکے کوائف نوٹ کیے گئے،سرچ آپریشن کا مقصد سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔
 

اشتہارات