2ملزمان کو گرفتار کرکے 1کلو سے زائد چرس، 10لیٹر شراب اور پسٹل 30بور برآمد

Published: 09-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کی منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز کے خلاف کاروائیاں جاری  دوملزمان کو گرفتار کرکے 1کلو سے زائد چرس، 10لیٹر شراب اور پسٹل 30بور برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی سربراہی میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شعبان عرف بانی ولد ملک ولائیت سکنہ سادات کالونی گجرات سے 1140گرام چرس برآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمران عرف پیر ولد گل محمد سکنہ عادووال سے ایک گیلن شراب 10لیٹر اور ایک پسٹل 30بو ربرآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
 

اشتہارات