قازقستان کے جنگلات میں آتشزدگی، 14 افراد ہلاک

Published: 11-06-2023

Cinque Terre

استانہ:  شمال مشرقی قازقستان کے جنگلات میں آگ لگنے سے اب تک چودہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان کی ہنگامی حالات کی وزارت نے بتایا کہ شمال مشرقی قازقستان کے جنگلات میں آگ لگنے سے چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔وزارت نے بتایا کہ مجموعی طور پر 14 لاشیں ملی ہیں۔ اس سے قبل وزارت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 148،000 ایکڑ کے جنگلات پر پھیلی آگ میں وہ پھنسے ہوئے وائلڈ لائف رینجرز کی تلاش کر ر ہے ہیں۔وزارت نے یہ بھی کہا کہ زیادہ درجہ حرارت اور ہوا کی بدلتی ہوئی سمت کیوجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ کے باوجود متاثرہ خطے سے 316 افراد کو نکال لیا گیا ہے اور علاقے میں موجود گھر بھی محفوظ حالت میں ہیں۔

اشتہارات