گجرات کے تھانہ جات میں تمام زیر تفتیش مقدمات کی کیس فائل کی تکمیل کے سلسلہ میں ای ضمنی لکھنے کا آغاز

Published: 13-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات کے تھانہ جات میں تمام زیر تفتیش مقدمات کی کیس فائل کی تکمیل کے سلسلہ میں ای ضمنی لکھنے کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت اور ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کے احکامات پرگجرات کے تھانہ جات میں تمام زیر تفتیش مقدمات کی کیس فائل کی تکمیل کے سلسلہ میں ای ضمنی لکھنے کا آغاز کر دیا گیا۔ایس پی انویسٹی گیشن گجرات محمد ریاض ناز کی سربراہی میں ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں ای مثل/ضمنی لکھنے کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع گجرات کے تمام تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک سٹاف(PSA/SSA) نے شرکت کی جن کو ای ضمنی لکھنے کی مکمل ٹریننگ دی گئی۔ 
 

اشتہارات