وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی ہدایات پر صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد کاگجرات کا دورہ

Published: 14-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی ہدایات پر صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد نے گجرات کا دورہ کیا، کمشنر گوجرانولہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، آرپی او ڈاکٹر حیدر اشرف، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمود اقبال گوندل، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ، چیف آفیسر ضلع کونسل اشفاق ان کے ہمراہ تھے، صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی، جاری منصوبوں کا جائزہ اور ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی بہترین فراہمی اولیں ترجیح ہے، تمام بلدیاتی ادارے اپنے وسائل شہریوں کی فلاح وبہبود پر استعمال کریں، تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے، تمام ادارے شہر کو صاف اور خوبصورت رکھنے میں اپنا عملی کردار ادا کریں بلدیاتی اداروں کی تمام سروسز کو ڈیجیٹل کیا جارہا ہے، ڈیجیٹل سروسز سے نظام میں شفافیت اور ٹائم کی بچت ہوگی، نکاح نامہ، برٹھ سرٹیفکیٹ، ڈیٹھ سرٹیفکیٹ سمیت تمام سروسز آن لائن موجود ہوں، مویشی منڈیوں کے تمام ٹھیکے میرٹ پر دیئے گئے، مویشی منڈیوں کے ٹھیکوں سے 5 ارب سے زائد کا ریونیو حاصل ہو۔ صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت جاری تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، منصوبوں کی تکمیل میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے،
 

اشتہارات