بزرگ شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر ایس ایس آپریشنز کا نوٹس ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

Published: 14-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں فائرنگ سے بزرگ شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر ایس ایس آپریشنز کا نوٹس ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، فائرنگ سے بزرگ شہری الیاس جاں بحق ہوئے، مقتول الیاس ریٹائرڈ پروٹوکول افسر تھے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقعہ پر پہنچی، نعش کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، فرار ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لئے ناکہ بندی اور سرچنگ کی جا رہی ہے، ابتدائی طور پر ملزمان کے کچھ چھین کر لے جانے یا رابری کے شواہد نہیں ملے تاہم تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی پوٹھوہار
 

اشتہارات