قصور/ پتوکی میں سٹریٹ کرائم اور راہزنی کی وارداتوں میں ایکٹو ڈکیت گینگ کے چار خطرناک ارکان گرفتار

Published: 18-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)قصور/ پتوکی میں سٹریٹ کرائم اور راہزنی کی وارداتوں میں ایکٹو ڈکیت گینگ کے چار خطرناک ارکان گرفتار۔ تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی ایس ایچ او طاہر خان کی سربراہی میں ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی  پتوکی میں سٹریٹ کرائم اور راہزنی میں ایکٹو ڈکیت گینگ شہباز عرف شہبازی گینگ کے چار ارکان گرفتار  ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی 3 لاکھ 70 ہزار کی نقدی، 4 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد۔ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ملتان روڈ، پتوکی شہر  اور لنک راستوں پر وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان نے دوران تفتیش شہر پتوکی میں گزشتہ دو ماہ کے دوران 40 کے قریب وارداتوں کا  انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو شاباش دی۔
 

اشتہارات