حکومتی ہدایات کے مطابق انسداد ڈینگی اقدامات مکمل کیے جا رہے ہیں‘ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

Published: 18-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق انسداد ڈینگی اقدامات مکمل کیے جا رہے ہیں،محکمہ صحت سمیت تمام محکمے ڈینگی سرویلنس کا احسن طریقے سے سرانجام دیں، ڈینگی سرویلنس میں کوتاہی برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائے جائے گی، کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے پر مقدمات درج کرائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،  ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ایاز ناصر، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز،  ڈہٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمود اقبال گوندل،سی او میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ  سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس ٹیمیں ڈینگی سرویلنس کررہی ہیں، شہری ڈینگی سرویلنس کے لئے آئی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، سرکاری ہسپتال اور جنرل پریکٹیشنر ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے الگ وارڈز مخصوص کریں اور وارڈز بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن گجرات اور تمام میونسپل کمیٹیوں کا عملہ متحرک رہے اور کسی جگہ بارش کا پانی نہ کھڑا ہونے دیا جائے، ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہریوں سے اپیل کی کہ ڈینگی ایک مہلک وائرس ہے، اس سے بچاو کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے، شہری اپنے گھروں میں پانی کے برتن ڈھانپ کر رکھیں، دروازوں اور کھڑکیوں کو پر جالی استعمال کریں، اور ڈینگی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
 

اشتہارات