شہریوں سے رقم ہتھیانے:2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج، ملزمان گرفتار

Published: 18-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی پولیس میں کڑا احتساب جاری، مری میں پولیس اہلکاروں اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے شہری سے رقم ہتھیانے کی اطلاع پر CPO سید خالد ہمدانی کا نوٹس، 02 پولیس اہلکاروں سمیت 04 افراد کے خلاف مقدمہ درج، ملزمان گرفتار، ملزمان میں پولیس اہلکار احتشام اور حماد اور انکے ساتھی صائم اور جواد شامل ہیں،  ملزمان نے خود کو پولیس اہلکارظاہر کرکے 25ہزار روپے ہتھیائے، مدعی مقدمہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، اختیارات سے تجاوز، بدعنوانی اور مجرمانہ فعل کسی صورت قابل برداشت نہیں، شہریوں کے تحفظ اور سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی
 

اشتہارات