پوجا بھٹ نے سلمان خان کے نئے ریئلٹی شو کو جوائن کرلیا

Published: 19-06-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ نے سلمان خان کے نئے ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 2 کو جوائن کرلیا۔ سپر اسٹار سلمان خان کے شو میں متعدد بالی وڈ فنکار شامل ہوں گے اور اب اس میں پوجا بھٹ کے شامل ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کی پہلی قسط ہفتے کے روز نشر ہوئی جس میں پوجا بھٹ کا تعارف ’جنتا کی آواز‘ کے نام سے کرایا گیا ہے۔پوجا بھٹ معروف انڈین فلمساز مہیش بھٹ کی بیٹی ہیں اور وہ 2021 میں ’بمبئی بیگمز‘ کے ساتھ اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کرچکی ہیں۔سلمان خان کے نئے ریئلٹی شو کو اویناش ساکھدیو، آکانشا پوری، جیا شنکر، عالیہ صدیقی، پنیت سپر اسٹار، منیشا رانی، بابیکا دھرو، جید ہدید، ابھیشیک ملہن، پلک پرسوانی اور سائرس بروچا بھی جوائن کرچکے ہیں۔

اشتہارات