اسپیشل اولمپکس: 4 پاکستانی ایتھلیٹس نے فائنل مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا

Published: 20-06-2023

Cinque Terre

برلن: اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں چار پاکستانی ایتھلیٹس نے ریس کے فائنل مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ایٹھلیٹکس ایونٹ کے پہلے دن اولمپیا اسٹیڈیم میں منعقدہ ریس کے مقابلوں میں عمارابراہیم نے 200 جبکہ عبدالحسیب نے 800 میٹرز ریس کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ثمینہ بی بی اور محمد بشار نے 50 میٹرریس کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کی فضا عباسی نے 200 میٹر، من بی بی نے 400 میٹر اور میر واعظ نے 1500 میٹر ریس کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔محمد لقمان اورمناہل  100 میٹر کے کواٹرفائنلزمیں پہنچ گئے، شاٹ پٹ ایونٹ میں پاکستان کے عمیرکیانی نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ایونٹ کے 400×4 مکس ریلے میں پاکستان ایٹھلیٹس نے سیمی فائنل میں اپنی ہیٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا.پاکستانی ٹیم کے کوچ عرفان انورنے اپنے کھلاڑیوں ثناء, عمیرکیانی, میرواعظ اور من بی بی کی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ ٹیم فائنل میں بھی اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔واضح رہے کہ جرمی میں 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کا افتتاح گزشتہ روز اتوار کو ایک رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوا تھا جس میں مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے ایتھلیٹ پریڈ میں شرکت کی تھی۔

اشتہارات