ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا پرنس چوک سیوریج منصوبے اور سٹرک کی تعمیر کے منصوبے کا دورہ

Published: 20-06-2023

Cinque Terre

(سلیمان علی بٹ سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پرنس چوک سیوریج منصوبے اور سٹرک کی تعمیر کے منصوبے کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، چیف سینٹری انسپکٹر نصراللہ کنگ سمیت دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سیوریج لائن منصوبے اور سٹرک کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، مون سون کی بارشوں کے پیش نظر سیوریج کا نظام جلد درست کیا جائے اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ عید الاضحی تک منصوبے کو حتمی شکل دی جائے اور شہریوں کی مشکلات کو کم کیاجائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میونسپل کارپوریشن گجرات کے افسران کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں سیوریج کے مسائل اور پانی کے نکاس کے لئے سیوریج لائنوں اور نالوں کی صفائی کروائی جائے، ڈسپوزل اسٹیشن کو فعال کیا جائے اور خراب موٹروں کو درسٹ کیا جائے تاکہ برسات کے موسم میں شہر سے جلد از جلد پانی کا اخراج ممکن بنایا جاسکے۔
 

اشتہارات