اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز: پاکستان نے مزید 2 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت لیا

Published: 22-06-2023

Cinque Terre

برلن: اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں پاکستان نے مزید دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت لیا۔اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ میں پہلی بار ورلڈ گیمز میں حصہ لینے والے عثمان قمر نے 5 کلومیٹر روڈ ریس کا فاصلہ 7 منٹ 21.59 سیکنڈ میں مکمل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔جیولین مینز ایونٹ میں پا کستان کے عمیرکیانی نے 38.81 میٹر تھرو کر کے گولڈ میڈل  اپنے نام کرلیا  جبکہ عمیمہ افتخار نے جیولین کی ویمنز ایونٹ میں 10.47 میٹرتھرو کر کے سلورمیڈل جیت لیا۔

اشتہارات