پاکستان کے احسن رمضان نے ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئین شپ جیت لی

Published: 22-06-2023

Cinque Terre

  کراچی: پاکستان کے 17 سالہ  محمد احسن رمضان نے  ایشین انڈر 21 ٹیم اسنوکر چیمپئین شپ جیت لی۔ایران کے شہر تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سابق عالمی امیچر چیمپئین اور سیڈ 2 احسن رمضان  نے ایونٹ کے فائنل میں ایران کے میلاد پورالی داریچی  کو ایک آسان مقابلے کے بعد 2-5 سے  شکست دی۔احسن رمضان نے قبل ازیں ایران ہی  کے  کیوئسٹ سیڈ 6  ترداد آزادی پور کو آسان مقابلے کے بعد 2-4 سے  سے مات دے کر فائنل میں قدم رکھا تھا۔

اشتہارات