سنیتا مارشل کی مداحوں سے یوٹیوبر نادر علی کو ہراساں نہ کرنے کی درخواست

Published: 23-06-2023

Cinque Terre

  کراچی: پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ یوٹیوبر نادر علی کو مزید ہراساں نہ کریں۔ معروف یوٹیوبر نادر علی کو اپنی پوڈ کاسٹ میں اداکارہ سے مذہب کے متعلق حساس سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں سنیتا مارشل نے ان مداحوں کو شکریہ ادا کیا جنہوں نے تازہ تنازعہ میں میں ان کی حمایت کی تھی۔اداکارہ نے مداحوں نے درخواست کی کہ وہ اب انٹرویوور کو مزید ہراساں نہ کریں اور انہوں نے انٹرویو لینے والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ذاتی سوالات پوچھنے سے گریز کیا کریں۔یاد رہے کہ نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں سنیتا سے پوچھا گیا تھا کہ ان کا شوہر مسلمان ہے تو وہ خود بھی اسلام کیوں قبول نہیں کرلیتیں، اس سوال پر تنازعہ پیدا ہوا تھا۔

اشتہارات