Published: 23-06-2023
(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)گجرات میں شدید گرمی اور درجہ حرارت 42سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے بعد بجلی کا نظام بری طرح مفلوج ہوگیا‘ شہر کے بیشتر علاقوں میں ناکارہ اور بوسیدہ ٹرانسفارمر بجلی کی کھپت بڑھتے ہی جواب دینے لگے‘ عملے اور ٹرانسفارمرز کی شدید قلت‘ شکایات کے انبار نے واپڈا کے نظام کو جھنجوڑ کر رکھ دیا گرمی کے ستائے ہوئے عوام سڑکوں پر نکل آئے‘ واپڈا اور حکومت کیخلاف شدید غم وغصے اظہار زور پکڑنے لگا‘ سب ڈویژن پاور ہاؤس سرگودھا روڈ رحمت آباد روڈ پر عوام نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر واپڈا کیخلاف نعرے بازی اور احتجاج ریکارڈ کرایا‘ محلہ حسین کالونی‘کالوپورہ‘ رحمت آباد‘جٹووکل‘عامر کالونی‘ادھوال‘اسلام نگر‘گلشن کالونی‘جیل چوک‘ عامر کالونی‘ نظام آباد‘ مغل کالونی‘ ڈنڈے مار‘ گلشن کالونی‘ فیصل ٹاؤن‘ ماڈل ٹاؤن‘ شادمان کالونی‘ صوبووال‘ فتوپورہ‘ چاہ ترہنگ‘ مرغزار کالونی‘ رحمان شہید روڈ‘شاہدولہ چوکی سمیت شہر کے دیگر کئی علاقے صورتحال سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جون کی شدید گرمی اور بجلی کی مسلسل بندش سے دن کا سکون‘رات کا چین ختم‘ مکین گھروں کی چھتوں اور گلیوں میں بیٹھ کر رات بسرکرنے پر مجبورہوگئے‘ تعلیمی اداروں‘ ہسپتالوں سمیت گھروں میں بھی نظام زندگی سخت متاثر‘ پینے کا پانی بھی نایاب ہونے لگا‘ ٹرپنگ اور بار بار بجلی کی بندش سے الیکٹرانکس کا قیمتی سامان بھی جلنے لگا‘ فریجیں اور فریز افادیت گرمی کے زور کے سامنے بے بس ہونے لگے‘ ائیر کنڈیشن اور فریج اے سی مکینکوں کی دوکان پر صارفین کا رش‘ سولر پنکھوں کی مانگ میں بھی اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے۔