بیوی کی نازیبا ویڈیو بنا کر ساس کو بلیک میل کر کے ساس کیساتھ منہ کالا کرنے والا ملزم گرفتار

Published: 23-06-2023

Cinque Terre

(سلیمان علی بٹ سے)قصور۔ تھانہ بی ڈویژن کی کاروائی، بیوی کی نازیبا ویڈیو بنا کر ساس کو بلیک کرنے والا ملزم گرفتار۔ سلامت پورہ کی رہائشی زینب بی بی نے پولیس کو بتایا کہ میرے داماد نے میری بیٹی کی نازیبا ویڈیو بنا رکھی ہیں۔ ملزم ارشد میری بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے، مار پیٹ کر گھر بھیجا ہوا ہے اور طلاق دینے کی دھمکیاں دیتا ہے  ملزم ارشد میری بیٹی کی نازیبا ویڈیو دکھا کر بلیک میل کر کے  مجھے بھی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا میری ویڈیوز بھی بنائی اور پیسوں کی ڈیمانڈ کرتا ہے قصور۔ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ملزم ارشد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم ارشد کے قبضہ سے بیوی اور ساس کی نازیبا ویڈیوز  اور تصاویر کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے
 

اشتہارات