رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ چھٹیوں پر دبئی پہنچ گئے، تصاویر وائرل

Published: 25-06-2023

Cinque Terre

 دبئی: بالی وڈ انڈسٹری کی سپر اسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے دبئی پہنچ گئے اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ دونوں فنکاروں کے مداحوں نے دبئی کے ایک ریسٹورنٹ سے اپنے محبوب اداکاروں کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایک فین کے ساتھ موجود ہیں۔تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہیں کمنٹ سیکشن میں مداحوں کا رش لگ گیا اور وہ اپنے محبوب فنکاروں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔رنبیر کپور اپنی اگلی تھرلر فلم ’انیمل‘ میں نظر آئیں گے جسے 11 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔دوسری طرف عالیہ بھٹ، فلمساز کرن جوہر کی نئی رومینٹک فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رنویر سنگھ کے مقابل نظر آئیں گی جسے 28 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔

اشتہارات