2اشتہاری مجرمان اور ایک منشیات فروش گرفتار‘ مقدمات درج‘ تفتیش جاری

Published: 25-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ بی ڈویژن کی کارروائی۔دو مجرمان اشتہاری اور ایک منشیات فروش گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن مہدی خاں اور ان کی پولیس ٹیم نے آپریشن کرکے سنگین مقدمات میں مطلوب دو مجرمان اشتہاری اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار اشتہاریوں میں عرفان رفیق سکنہ بڈھا گورایا اور سرمد کاشیان سکنہ نورپور شرقی شامل ہیں۔  منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش فیصل عباس سکنہ کولیاں شاہ حسین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 550گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
 

اشتہارات