گجرات پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ:خواتین کے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار‘ مال مسروقہ برآمد

Published: 25-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے خواتین کے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم سے 32ہزار روپے برآمد۔ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ تنویر بھٹی اور ان کی پولیس ٹیم نے خصوصی آپریشن کرکے خواتین کے پرس چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم بابر اقبال سکنہ حیات کالونی سے دوران انٹیروگیشن 32ہزار روپے برآمد ہوئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
 

اشتہارات