گجرات پولیس تھانہ بولانی:مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار

Published: 25-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ بولانی نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ 2گائے مالیتی7لاکھ روپے، 2لاکھ روپے نقدی، رکشہ، موٹر سائیکل اور 2عدد پسٹل 30بور برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں چوروں اور ڈاکووں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ڈی ایس پی سرائے عالمگیر غلام محمد گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بولانی محمد نصیر اور ان کی ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے دوران انٹیروگیشن 2لاکھ روپے نقدی،2گائے،وارداتوں میں استعمال ہونے والا 1عددلوڈررکشہ، 1عددموٹر سائیکل اور 2عدد پسٹل30بور برآمد کیے۔ گرفتار ملزمان میں 1۔محمد جاوید ولد محمد اسلم قوم بھٹی سکنہ پرانی جہلم سرائے عالمگیر 2۔محمد شہزاد ولد محمد اشرف قوم جٹ سکنہ چھپراں سرائے عالمگیر۔3۔ثقلین مظہر ولد مظہر اقبال قوم جٹ سکنہ جگو ہیڈ4۔قدیر عباس ولد صابر حسین قوم جٹ سکنہ پیر خانہ جٹاں شامل ہیں۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
 

اشتہارات