ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ایس پی انویسٹی گیشن، سرکل افسران اور ایس ایچ اوزاور ہیڈ آف برانچز کے ساتھ کرائم کے حوالے سے اہم میٹنگ

Published: 25-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ایس پی انویسٹی گیشن، سرکل افسران اور ایس ایچ اوزاور ہیڈ آف برانچز کے ساتھ کرائم کے حوالے سے اہم میٹنگ‘ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراحمد نواز شاہ نے سرکل افسران،ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی۔جس میں ایس پی انویسٹی گیشن،سرکل افسران، تمام ایس ایچ او زاور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ڈی پی او گجرات نے زیر تفتیش مقدمات،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری،منشیات اور پتنگ بازوں کے خلاف شروع خصوصی آپریشن کے حوالے سے تمام افسران کی کارکردگی کا فرداًفرداً جائزہ لیا۔ ڈی پی او گجرات نے تمام افسران کو ہدائیت کی کہ مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں،قبضہ مافیا اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جائے۔ پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے جس کے خلاف شروع خصوصی آپریشن کو جاری رکھا جائے۔اورعید الا ضحیٰ کے موقع پرضلع میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ایس ڈی پی او صاحبان اور ایس ایچ او صاحبان کو اپنے اپنے علاقوں میں موثر پیٹرولنگ اور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔  انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں، ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو کسی عہدے پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔
 

اشتہارات