ڈی سی صفدر حسین ورک کا جیل چوک‘ جناح روڈ‘ پرنس چوک اور مختلف علاقوں میں دورہ

Published: 27-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جیل چوک، جناح روڈ، پرنس چوک، فوارا چوک،ڈسپوزل اسٹیشن لاری اڈا، جی ٹی روڈ، جی ٹی ایس، اولڈ لاری اڈا، سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، بارش کے پانی کی نکاسی اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری فیاض وڑائچ، چیف سینٹری انسپکٹر نصراللہ کنگ ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہر بھر سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی ممکن بنائی جائے، میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ خود فیلڈ میں موجود رہیں، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشن کو مکمل استعداد کے ساتھ چلایا جائے، نکاس آب کے لئے نصب خراب موٹروں کو فلوفور درست کیا جائے، بارشوں کے پیش نظر نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی یقینی بنائیں جائے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہریوں سے اپیل کی کہ عید الاضحیٰ کے دنوں میں شہری جانوروں کی آلائشیں کھلی جگہوں اور نالوں میں نا پھینکیں بلکہ مخصوص کردہ جگہوں پر پہنچائیں شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ گجرات کا ساتھ دیں۔
 

اشتہارات