جویریہ اور سعود قاسمی کی میدان عرفہ میں فریضہ حج کی ادائیگی

Published: 28-06-2023

Cinque Terre

مکہ المکرمہ: پاکستانی اداکارہ جویریہ اپنے شوہر اداکار سعود قاسمی کے ساتھ فریضہ حج ادا کرنے کیلئے مکہ المکرمہ میں موجود ہیں اور انہوں نے اپنے روحانی سفر کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ جویریہ سعود نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کو وہ اپنے شوہر کے ساتھ میدان عرفہ میں موجود ہیں۔انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ مکہ میں بہت زیادہ رونق ہے اور وہ عرفہ کا فریضہ ادا کرکے شیطان کو کنکریاں مارنے کیلئے جائیں گے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مختلف لوگ فنکاروں سے ملتے ہیں اور ان کے ساتھ اپنی تصاویر بھی بناتے ہیں۔

اشتہارات