کنزہ ہاشمی کی بھارتی اداکار کے ساتھ رومینٹک گانے کی شوٹنگ

Published: 28-06-2023

Cinque Terre

 دبئی: پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ ایک رومینٹک گانے کی شوٹنگ کی ہے۔ بھارتی اداکار نے نئے گانے کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ساتھی فنکارہ کا چہرہ چھپا ہوا تھا اور مداحوں نے اندازہ لگا لیا کہ وہ پاکستان کی کنزہ ہاشمی ہیں۔کرن واہی نے اب اپنے انسٹاگرام کی پوسٹ میں اس بات کو کنفرم کردیا ہے کہ وہ پاکستان اداکارہ کے ساتھ گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔دونوں فنکاروں کے پروجیکٹ سے متعلق ابھی زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں البتہ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق یہ ایک میوزک ویڈیو ہے اور اسے دبئی میں شوٹ کیا گیا ہے۔کنزہ ہاشمی نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2014 میں ’ادھورا ملن‘ سے کیا اور انہیں 2018 کے ڈرامے ’عشق تماشا‘ میں ولن کے کردار سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔

اشتہارات