تھانہ اے ڈویژن پولیس کے علاقہ میں ذہنی معذور زین علی کی اغواء کی کوشش‘ پولیس نے ناکام

Published: 28-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ذہنی معذور شخص کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی تھانہ اے ڈویژن پولیس کو 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ سوزوکی آلٹو گاڑی سٹیل باغ موڑ سے چوری ہو گئی ہے، گاڑی میں زین علی جس کا ذہنی توازن درست نہیں بھی موجود تھا، تھانہ اے ڈویژن پولیس فوری ریسپونڈ کرتے ہوئے ایس ایچ او افتخار جوئیہ کی سربراہی میں موقع پر پہنچی اور مغوی زین علی تلاش شروع کر دی، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ہر گاڑی کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سیف سٹی کیمروں کی مدد حاصل کی گئی، نامعلوم ملزمان نے اپنے گرد پولیس کا گھیرا تنگ دیکھ کر زین علی طارق کالونی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
 

اشتہارات