قصور/ عیدالاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں موثر سنیپ چیکنگ جاری

Published: 28-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)قصور/ عیدالاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں موثر سنیپ چیکنگ جاری، ڈی پی او قصور خود گشت کے دوران چیکنگ کرتے رہے۔ ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر عیدالاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں موثر سنیپ چیکنگ جاری۔ضلع کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم شاہراہوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی۔ سرکل افسران خود ناکہ پوائنٹس پر موجود رہے اور سخت چیکنگ کو یقینی بناتے رہے۔ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو خود فیلڈ میں موجود رہے اور سخت ناکہ بندی کو یقینی بناتے رہے۔ ڈی پی او قصور نے شہر قصور، بائی پاس بھٹی ہسپتال چوک، دیپالپور روڈ اور دیگر کرائم پاکٹس ایریاز کی ناکہ بندی کو چیک کیا۔ سنیپ چیکنگ کا مقصد عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور سنگین جرائم کی روک تھام ہے۔  ضلع بھر کی مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ طارق عزیز سندھو مویشی منڈیوں کے قریب پکٹس لگائی گئی ہیں جبکہ ایلیٹ اور تھانہ جات کی گاڑیاں گشت پر مامور ہیں۔
 

اشتہارات