’’میں اب بوڑھا ہوگیا ہوں‘‘ عامر کا ریٹائرمنٹ پر بیان

Published: 05-07-2023

Cinque Terre

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیم میں واپسی کے امکانات کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ میں اب ریٹائر ہوچکا ہوں اور واپسی کیلئے کیسے پر امید ہوں؟ اگر انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہوتا تو واپسی کے امکانات تھے۔انہوں نے کہا کہ ’’ اب نوجوان کرکٹرز کیلئے کھیل میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کا وقت آگیا ہے، میں اب بوڑھا ہوگیا ہوں جبکہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی موجود ہیں‘‘۔سال 2020 میں 28 سالہ محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور کھل کر اسوقت کی ٹیم مینجمنٹ، ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت بالنگ کوچ وقار یونس پر شدید تنقید کی تھی جبکہ اپنی ریٹائرمنٹ کا ذمہ دار بھی انہیں ہی قرار دیا تھا۔

اشتہارات