اے سی حیدر عباس چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری فیاض وڑائچ کے ہمراہ رتی ڈسپول اسٹیشن اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

Published: 05-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ کے ہمراہ رتی ڈسپوزل اسٹیشن اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اور بارش کے بعد کے نکاسی آب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے کہا  بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں، شہر بھیر میں نالوں، سیوریج لائنوں میں حائل روکاوٹیں دور کی جائیں شہر بھر سے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو کم از کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑتے۔
 

اشتہارات