دو رکنی 'خان' ڈکیت گینگ گرفتار، ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی برآمد‘ 3ملزمان کو گرفتار کرکے ڈھائی کلو سے زائد چرس برآمد

Published: 07-07-2023

Cinque Terre

لالہ موسیٰ (رانا مہتاب اسلم)گجرات پولیس کا چوروں و ڈاکوؤں کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری دو رکنی 'خان' ڈکیت گینگ گرفتار، ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی برآمد۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرکے ڈھائی کلو سے زائد چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے راہزنی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے دوران انٹیروگیشن ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی برآمد۔ ملزمان میں 1۔ حمزہ خان ولد ذکریا خان سکنہ محلہ قلند ر لالہ موسیٰ۔2۔ ریحان خان ولد انور خان سکنہ محلہ جوگی لالہ موسیٰ شامل ہیں۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز احمد بیگ ولد یو سف بیگ سکنہ نارمل سکول محلہ مغل پور ہ لالہ موسیٰ سے 230گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ کھاریاں کینٹ نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری اسد اللہ ولد محمد ناصر خان سکنہ مظفر گڑھ کو گر فتار کرلیا۔  ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شعیب ولد محمد رشید سکنہ محلہ تنو یر ٹاؤن کھاریاں سے 1100گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے ملزم حمزہ قادر ولد وقار احمد سکنہ محلہ ککے زئی کنجاہ کو گر فتار کرکے 1420گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
 

اشتہارات