افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں سیریز جیت لی

Published: 09-07-2023

Cinque Terre

چٹوگرام: افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں ون ڈے سیریز جیت لی۔افغانستان نے دوسرے میچ میں میزبان کو142 رنز کے بھاری مارجن سے زیر کیا، 332 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز43.2 اوورز میں 189 پر ڈھیر ہو گئے، مشفیق الرحیم نے سب سے زیادہ 69 رنز بنائے،فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان نے 3،3 جبکہ راشد خان نے 2 وکٹیں لیں۔قبل ازیں فاتح سائیڈ نے حریف کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 331 رنز اسکورکیے، رحمان اللہ گرباز نے 145 اور ابراہیم زدران نے 100 رنز کی اننگز کھیلیں،دونوں نے 256 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی، یہ کسی بھی وکٹ کیلیے افغانستان کی ریکارڈ شراکت ہے۔سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے11 جولائی کو ہوگا۔

اشتہارات