سارہ علی خان کی رکشے میں سفر کرنے کی ویڈیو وائرل

Published: 09-07-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی ممبئی میں رکشہ میں سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر تیزی سے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’ممبئی کی ایک سٹرک پر ٹریفک جام ہے جہاں سارہ علی خان اپنی دوست کے ہمراہ رکشہ کے اندر بیٹھی ہوئی ہیں اور گفتگو کررہی ہیں جبکہ کیمرہ مین کے قریب جانے پر وہ سوال کرتی ہیں کہ “آپ لوگ کہاں دھونڈ لیتے ہو ہم کو؟ جس پر جواب میں کیمرہ کہتا ہے کہ ٹریکر ہے ٹریکر‘‘۔وہ رکشے سے اپنی منزل تک پہنچنے کے بعد کیمرہ مین سے کہتی ہیں کہ اب آپ لوگ جائیں، جس پر کیمرہ مین انکے اپارٹمنٹ تک انکی ویڈیو بناتے ہوئے رک جاتے ہیں اور انہیں پوز دینے کا کہتے ہیں، جس پر وہ انکا شکریہ ادا کرتی ہیں۔واضح رہے کہ سارہ علی خان اس وقت وکی کوشل کے ساتھ اپنی رومانوی کامیڈی فلم ’’ذرا ہٹکے ذرا بچکے‘‘ کی کامیابی میں مصروف ہیں، فلم 2 جون کو ریلیز ہوئی تھی اور ریلیز کے ایک ماہ بعد بھی اس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔

اشتہارات