Published: 09-07-2023
بالی ووڈ ہدایت کار راجکمار ہیرانی اور کنگ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے ڈیجیٹل حقوق 155 کروڑ روپے میں نیلام ہوگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی 22 دسمبر 2023 کو بڑی اسکرین پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے تاہم فلم کی ریلیز سے قبل ہی جیو سنیما نے 155 کروڑ روپے میں ڈیجیٹل حقوق حاصل کرلیے ہیں، جو اسوقت کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ڈیل ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی ایک زبان میں ریلیز ہونے والی فلم کیلئے ہندوستانی سنیما کی تاریخ کا سب سے بڑا سودا ہے جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جیو سنیما نیٹ فلکس کے مدمقابل اپنی ایپ لانچ کرے گا۔بالی ووڈ کنگ کی فلم ڈنکی میں تاپسی پنو اور وکی کوشل بھی اہم کردار ادا کریں جبکہ راجکمار ہیرانی فلمز کے علاوہ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔