وزیراعلیٰ محسن نقوی سے گجرات چیمبر کے وفد کی ملاقات‘میٹنگ میں شرکت

Published: 11-07-2023

Cinque Terre

گجرات(عرفان بٹ +چوہدری صغیر افضل سے)سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر نے حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر شاہین گروپ، چوہدری محمد اسد بھٹی سینئر نائب صدر اور محمد معصوم قمر نائب صدر کے ہمراہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ساتھ پنجاب چیمبرز آف کامرس  کو آرڈینیشن کمیٹی کے مشترکہ سیشن میں شرکت کی۔  اس سیشن میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آن لائن لنک کے ذریعے شرکت کی اس کے علاوہ اس موقع پر ایس ایم تنویر صوبائی وزیر، عثمان انور آئی جی پنجاب اور دیگر بھی موجود تھے۔ا س میٹنگ میں صنعتکاروں  اور تاجر برادری کی جانب سے اپنے مسائل، تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ نئی صنعت  و کاروبار شروع کرنے کے لیے ون  ونڈو سہولت فراہم کی جائے گی، وزیر خزانہ کی خصوصی معانت سے ترسیلات زر کے لیے  خصوصی سیل بنایا جائے گا اور اس کے علاوہ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں تاجروں اور صنعتکاروں کی بہتری کے لیے خصوصی سیل بنایا جائے گا۔نگران وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کو کاروباری برادری کے مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپی۔میٹنگ سیشن میں  سکندر اشفاق رضی میں ون ونڈو فیسیلیٹیشن سینٹر کے بارے میں بات کی اور اپنے متعلقہ محکموں سے  اسٹیٹ بینک، ایس این جی پی ایل، نادرا، امیگریشن اورپاسپورٹ ہیلپ ڈیسک کی توثیق کی درخواست کی۔,اس کے علاوہ گجرات چیمبر میں آر اینڈ ڈی سیل کو مضبوط بنانے کے لیے EDF سے فنڈز کی منظوری میں مدد اور ہمارے کاروباری مقاصد کے لیے چائنہ ویزہ کے اجراء میں مدد کو یقینی بنانے کے لیے درآمدات سے ہٹائی گئی پابندیوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے درخواست کی،  اس کے علاوہ پاٹری سیکٹر کے  لیے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے جنرل سیلز ٹیکس کا  کا تعین  کرنے اور ایس ایم تنویر منسٹر آف انڈسٹریز سے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ  بورڈ آف مینجمنٹ کی منظوری جیسے کچھ اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
 

اشتہارات