سیکرٹری لائیو اسٹاک پنجاب ڈاکٹر مسعود انور کا گجرات کا دورہ

Published: 13-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سیکرٹری لائیو اسٹاک پنجاب ڈاکٹر مسعود انور نے گجرات کا دورہ کیا، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر آصف سلیمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضرحیات بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر  حیدر عباس،ڈائریکٹر لائیو اسٹاک گجرات ڈاکٹر خالق شفیع،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز ان کے ہمراہ تھے سیکٹریری لائیو اسٹاک ڈاکٹر مسعود انور نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے محکمہ لائیو اسٹاک کی طرف سے لگائے شادیوال قائم ریلیف کیمپ اور انتظامات کا جائزہ لیا، سیکٹریری لائیو اسٹاک ڈاکٹر مسعود انور نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب بھر میں ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر متحرک ہے، ممکنہ سیلاب سے متاثر ہونے والے اضلاع میں محکمہ لائیو اسٹاک کی طرف سے ریلیف کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں، ریلیف کیمپ میں جانوروں کے علاج معالجے، چارہ کی فراہمی سمیت تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں جانوروں کی ویکیسنین کی جارہی ہے سیلاب سے متاثر ہونے والے اضلاع میں جانوروں کی ویکیسنین مکمل کی جاچکی ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہے، تمام تر اقدامات کی نگرانی یقینی بنائی جارہی ہے،سیکٹریری لائیو اسٹاک ڈاکٹر مسعود انور نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک نے کہا کہ پنجاب بھر میں لائیو اسٹاک ہسپتال، لیبارٹریز، ڈسپنسری اور موبائل ہسپتال فنکشنل ہیں، مویشی پال حضرات کسی بھی آگاہی یا جانوروں کے علاج معالجے کے محکمہ لائیو کے ڈاکٹرز سے رجوع کرسکتے ہیں، ان سینٹرز میں جانوروں کے بہترین علاج معالجے کی سہولیات اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔
 

اشتہارات