سرگودھا:۔ نماز جمعہ سکیورٹی کے سخت انتظامات‘ مساجد اور امام بارگاہوں پر پانچ سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمین تعینات

Published: 15-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے بسلسلہ نمازجمعہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات‘ضلع بھر میں موجود اہم مساجداور امام بارگاہوں پر پانچ سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی‘ ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈکے جوان اہم مساجداور اہم امام بارگاہوں کے اردگرد گشت کناں رہے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے   چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکے استعمال کو بھی یقینی بنایا گیا۔
 

اشتہارات