قصور: ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کا واقعہ کا سخت نوٹس‘ 10ملزمان گرفتار

Published: 15-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)قصور۔ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کا واقعہ کا سخت نوٹس، تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا  سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پولیس وین پر کچھ خواتین اور مرد حملہ آور ہوئے  3 مرلہ پلاٹ کے تنازعہ پر معزز عدالت کی طرف سے جاری کردہ رٹ پٹیشن کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ سٹی چونیاں موقعہ پر پہنچی۔ ایک فریق کی طرف سے کار سرکار میں مزاحمت کی گئی اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا اور تھانہ سٹی چونیاں کو فوری ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث خاتون سمیت 10 ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں جنہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا
 

اشتہارات